کوئنز لینڈ : روڈ ٹرپ کے دوران اچانک کار پر سانپ کے نمودار ہونے پر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے، کار ڈرائیور نے خود کو سنبھالتے ہوئے اہل خانہ کو بھی بچا لیا۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آسٹریلیا کے کوئز لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک سفر کے دوران اچانک کارکی ونڈ اسکرین پر زندہ سانپ نمودار ہوا اور رینگنے لگا۔
A long distance road trip has had an extra passenger. The tree snake's head appeared not long out of Cudgen. They nicknamed the stowaway, 'Cheeky', and thankfully he didn't cause any trouble. https://t.co/OF81oZFF1j 7NEWS at 6pm. #Cudgen #7NEWS pic.twitter.com/9c3wBTV8Pe
— 7NEWS Sydney (@7NewsSydney) April 10, 2021
جان اور اس کی فیملی نیوساؤتھ ویلز سے کوئز لینڈ کی جانب سفر کررہی تھی کہ ونڈ اسکرین پر 6 فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر گھبرا گئی۔
خاتون نے دیکھتے ہی چلا کر کہا کہ وہ رہا سانپ، یہ یہاں ہے بالکل سامنے، یہ سن کر بچوں کو بھی ہوش اڑ گئے۔
فیملی نے کسی سے مدد لینے کے بجائے احتیاطی تدابیر کے تحت شیشے بند رکھے اور سارا سفر کار میں ڈر اور خوف کے ساتھ گزارا۔
سانپ بھی کوئز لینڈ تک کار کی ونڈ اسکرین پر بیٹھا رہا اور اس نے بغیر کسی محنت کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے کی سرحد عبور کرلی۔