تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: میچ کے دوران سانپ نکل آیا، ویڈیو دیکھیں

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران میدان میں سانپ نکل آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے برساپارا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو سانپ کی موجودگی کی وجہ سے روک دیا گیا۔

بھارتی اننگز کے ساتویں اوورز کا کھیل جارہی تھا کہ اس دوران میدان میں سانپ نظر آیا جسے کیمروں نے ریکارڈ کیا تو فوری طور پر میچ روک دیا گیا۔

گراونڈ اسٹاف نے میدان میں پہنچ کر سانپ کو ریسکیو کیا اور وہاں سے لے گئے جس کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

سانپ کی میدان میں موجودگی کو دیکھ کر کھلاڑی اور تماشائی حیران رہ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر صارفین بھی اس منظر کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -