تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سرکٹے سانپ کا حملہ، نوجوان نے خود کو کیسے بچایا، ویڈیو وائرل

یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اگر کسی بھی جاندار کا سر جسم سے کاٹ کر علیحدہ کردیا جائے تو وہ چند سیکنڈوں میں یا شاید اس سے بھی کم وقت میں مرجائے گا۔

البتہ چھپکلی ایک ایسی مخلوق ہے جس کو مارنے کے بعد اس کی دم خود بخود جسم سے علیحدہ ہوکر تڑپتی ہے لیکن وہ کسی پر حملہ آور یا نقصان نہیں پہنچاتی۔

لیکن آج آپ کیلئے ہمارے پاس ایک سانپ کی حیرت انگیز ویڈیو ہے بلکہ ایک مردہ سانپ کی لاش ہے جس کا سر کاٹا جا چکا ہے یا شاید کسی حادثے کی وجہ سے یا جان بوجھ کر یہ تجربہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کا سر کٹ کر جسم سے علیحدہ ہوچکا ہے لیکن پھر بھی اس نے انسان پر حملہ کردیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی خوف زدہ ہوگئے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا یہ شخص سانپ کے سربریدہ جسم کی دم کو قینچی سے پکڑ کر ہلکا سا دبا رہا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دوسرے ہی لمحے اس سرکٹے سانپ نے پلٹ کر حملہ کیا جس پر نوجوان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین مختلف کمنٹس کررہے ہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ سانپ کی اس طرح حرکت کرنے کی ایک خاص وجہ ہے اور وہ یہ کہ سانپ کا سر کاٹنے کے کچھ دیر بعد تک اس کے پٹھوں میں طاقت موجود رہتی ہے اور اسی یاد داشت کے ساتھ وہ اپنا دفاع کرتا ہے۔

جبکہ دوسرے صارف نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پٹھوں میں کھچاؤ اور بے ترتیب حرکت تو سمجھ میں آتی ہے لیکن دماغ کے بغیر درد پر کسی قسم کا جسمانی رد عمل ظاہر ہونا عجیب سی بات ہے۔

Comments

- Advertisement -