تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

شہر قائد کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ادارے متحرک

کراچی: شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اچانک اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد کے داخلی راستوں پر اچانک اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اسی سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد ایم نائن اور سسی ٹول پلازہ سمیت دیگر خارجی وداخلی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے جہاں انہوں نے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی اور دستاویزات کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ تینوں شفٹوں میں جاری رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز شہر کے مخصوص مقامات پر موجود ہیں جہاں ان کی جانب سے بھی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -