بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

13 سے 15 سال کے بچوں پر نئی پابندی لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اسنیپ چیٹ کی کم عمر صارفین کے لیے نئی پابندی عائد کرتے ہوئے بڑی سہولت ختم کردی، اب 13 سے 15 سال کے بچے ویڈیوز پبلک نہیں کر پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘اسنیپ چیٹ’ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے 13 سے 15 سال تک کے بچوں کے لیے ‘اسپاٹ لائٹ’ کے عوامی ورژن پر ویڈیو شیئرنگ کی سہولت مستقل طور پر ختم کر دی۔

اسنیپ چیٹ کی پیرنٹ کمپنی ‘اسنیپ انک’ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس نئی پابندی کا بنیادی مقصد کم عمر صارفین کی آن لائن رازداری اور تحفظ کو مزید محفوظ اور بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد اب تیرہ سے پندرہ سال کے صارفین کی ویڈیوز پبلک اسپاٹ لائٹ فیڈ پر نشر نہیں ہو سکیں گی، جس سے انہیں آن لائن ہراساں کیے جانے یا ان کے مواد کے غلط استعمال کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ کا ‘اسپاٹ لائٹ’ فیچر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز کی طرح کام کرتا ہے، جہاں صارفین کی مختصر ویڈیوز کو عوامی سطح پر لاکھوں لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

اب نئی پالیسی کے تحت کم عمر بچے اس عالمی پلیٹ فارم پر اپنی ویڈیوز پبلک نہیں کر پائیں گے، تاہم وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ نجی طور پر مواد شیئر کرنے کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔

سوشل میڈیا ماہرین نے اسنیپ چیٹ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے ایک مثبت اور انقلابی قدم قرار دیا ہے، کیونکہ حالیہ عرصے میں بچوں کے آن لائن ڈیٹا اور رازداری کے حوالے سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عالمی سطح پر شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں