تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سانپوں نے ’چوزوں‘ کو بھی نہ بخشا، ویڈیو وائرل

سانپوں کی متعدد ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں سانپوں کو اپنے شکار کے لیے گھروں میں بھی گھستے دکھایا جاتا ہے۔

سانپوں کو آج تک غذا کی تلاش میں مرغیوں کے فارم میں گھستے اور انڈے توڑتے دیکھا گیا لیکن اب سوشل میڈیا پر غذا کے لیے جدوجہد کرتے دو سانپوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ’ اسنیک ورلڈ ‘ نامی پیج پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک سانپ غذا کے لیے چوزے کھاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ نے دو چوزوں کو اپنے منہ میں دبوچ رکھا ہے جب کہ اسی دوران دوسرا سانپ چوزے کو کھانے کی کوشش میں آگے بڑھتا ہے لیکن اس کی یہ کوشش بے سود ثابت ہوتی ہے اور چوزوں کو منہ میں دبوچنے والا سانپ باآسانی انہیں لے جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -