کراچی : آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کا آج سے کراچی میں آغاز ہورہا ہے۔
کراچی میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، بھارتی کیوئیسٹ بھی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، پاکستان تین بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
جن میں عالمی سکس ریڈ بال چیمپیئن شپ ، عالمی ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ اور ماسٹرز ٹیم چیمپیئن شپ شامل ہیں۔ پاکستان کے چھبیس کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں، آج افتتاحی تقریب کے بعد کل سے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
پاکستان کیوئسٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور انھیں یقین ہے کہ ٹرافی پاکستان کے نام رہیگی، پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کی امید ظاہر کی ہے۔