اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی: اسنوکر کلب پر مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ، 42سالہ شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسنوکر کلب پر 2 ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کلب میں موجود 42 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کےپی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42سالہ نوراللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے اسنوکر کلب پر 2 ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی پر لڑکی کے رشتہ داروں کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، دلہا جاں بحق

مقتول نے دوسری شادی کی تھی، پہلی بیوی سے اسکا تنازع چل رہا تھا، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 15 خول ملے ہیں، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کراچی: معمار موڑ پر فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں