تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

یورپ اور امریکا میں شدید برفباری، ٹریفک کا نظام درہم برہم، پروازیں منسوخ

واشنگٹن/برسلز: امریکا اور پورپی ممالک میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جبکہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپ اور امریکا میں سری کی لہر برقرار ہے، شدید برفباری کے باعث موٹر ویز پر سفر کرنا مشکل ہوگیا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں برف کا تودا گرنے سے ہوٹل تباہ ہوگیا، ہوٹل میں برف ہی برف بھر گئی، ریسکیو ورکز برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہد ڈیوس میں برفانی طوفان سے ہرسو سفیدی چھا گئی، پہاڑوں سے تودے گرنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، واشنگٹن نے برف کی چادر اوڑھ لی، شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

کیلی فورنیا میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، واشنگٹن، نیویارک، شکاگو اور نیوجرسی میں درجہ حرارت منفی ایک تک گرگیا، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری سے موسم سرد ہوگیا تھا، جبکہ برفباری سے ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی ریاست واشنگٹن، رچمنڈ، ورجینیا، فلاڈیلفیا، پنسلوانیا، نیو یارک اور بوسٹن بارش اور برف باری ہوئی تھی، بعض علاقوں میں تیس سینٹی میٹر تک برف پڑی جبکہ برفباری کے باعث پہاڑوں اور جنگلات نے سفید چادر اوڑھ لی تھی۔

Comments

- Advertisement -