The news is by your side.

مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اوربرف باری

اسلام آباد/پشاور: اسلام آباد اور مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری ہے کئی علاقوں نے برف کی شال اوڑھ لی ، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، چترال، دیر، سیدو شریف، مظفر آباد اور اسلام آباد میں بارش جبکہ کالام، مالم جبہ، دیراورمری میں پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

برف باری کے سبب ملکہ کوہسارمری کی رونقوں میں بیش بہا اضافہ ہوگیا ہے اورسیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کررہی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے جبکہ گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں