بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

برفباری کا سلسلہ جاری، مالم جبہ میں درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوات اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ بدستوری جاری ہے مالم جبہ روڈ پر برفباری کے باعث سڑک مکمل بلاک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات میں برفباری کا سلسلہ بدستوری جاری ہے، مالم جبہ روڈ پر درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں۔

سیاحت کی غرض سے مالم جبہ جانے والے شہریوں کو گاڑیوں کے ساتھ سنو چین نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

برف میں پھنسے سیاحوں نے مدد کے لیے انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں