پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

بالائی علاقوں میں شدید برفباری، شاہراہ ریشم بند، نظام زندگی مفلوج

اشتہار

حیرت انگیز

بٹگرام : ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شاہراہ ریشم بند ہوگئی، کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی بند ہونے سے سیاح محصور ہوگئے۔

شدید برفباری کے باعث سی پیک سڑک اور شاہراہ ریشم بلاک ہوگئی، سڑک بلاک ہونے سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، جس کے سبب لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شمالی علاقوں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تحصیل آلائی کو جانے والی واحد رابطہ سڑک بھی بند ہوگئی۔ شملائی کو جانے والی رابطہ سڑک بھی برفباری کی وجہ سے بند ہے، تحصیل آلائی اور بٹگرام کے بالائی علاقوں میں کئی فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تاج محمد خان نے بتایا کہ سڑک کھولنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، آلائی جانے والی سڑک برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے برفباری سے قبل ہی متاثرہ علاقوں میں مشینری اور ضروری سامان پہنچا دیا گیا تھا جبکہ پی ڈی ایم اے کا عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

تاج محمد خان نے کہا ہے کہ مشینری روانہ کردی گئی ہے، آپریشن کی خود نگرانی کررہا ہوں، مقامی افراد محصور مسافروں کو اپنے گھروں میں جگہ دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں