ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (04 نومبر 2025): پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری سے راستے بند ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے شہری محتاط رہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد، دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان سمیت متعدد اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے، شدید بارشوں سے کمزور مکانات، بجلی کھمبوں، اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی اقدامات اور نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، اور سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کی آج فضا آلودہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 162 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے، دن میں گرمی رہے گی، جب کہ صبح سویرے خنکی رہی، شمال مشرق سے خشک ہواؤں کی رفتار میں کمی آ گئی ہے۔

موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب 87 فی صد، شام میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے موسم خشک رہے گا، آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، اور رواں موسم سرما خشک رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں