تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’امپورٹڈ حکومت نے فیصل واوڈا کو لانچ کیا ہے‘

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح ہے امپورٹڈ حکومت نےان کو لانچ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ہمارے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی دلچسپ بات ہےتمام چینلزاورپی ٹی وی نےبھی پریس کانفرنس دکھائی۔

علی زیدی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نےان کو لانچ کیا ہے عمران خان نےواضح طورپرسب کوپرامن رہنےکی ہدایات جاری کردی ہیں پھر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی اہمیت کیاہے؟

پارٹی رہنما کے ردعمل پر جب اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھ سےسوال کریں گےتوان کےسوالوں کاجواب دوں گا علی زیدی کی اتنی حیثیت نہیں ہےکہ ان کی ٹوئٹ پرجواب دوں علی زیدی کی وزارت کی چیزیں کھلیں گی توسب کوپتہ چل جائےگا۔

Comments

- Advertisement -