بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

گستاخانہ مواد کیس، 4 ملزمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: توہینِ رسالت کیس میں گرفتار 4 افراد کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور نفرت آمیز مواد شائع کرنے والے 4 ملزمان کو کراچی، اسلام آباد اور سرگودھا سے گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کردیا گیا۔


*ملک کا سب سے بڑامسئلہ توہین رسالت ہے، وزیراعظم کو بلانا پڑا تو بلائیں گے،جسٹس شوکت عزیزصدیقی


ایف آئی اے افسر کے مطابق چاروں ملزمان کو توہین رسالت کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے جس کی روشنی میں کچھ اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

- Advertisement -

*سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب افراد کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال دیں، عدالت


ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد شائع کرنے والے افراد کے ملک میں کام کرنے والی مختلف بین الاقوامی این جی اوز سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے جو ان بلاگرز کو فنڈنگ میں ملوث ہیں جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


*توہین رسالت کے قانون کو ہر گز تبدیل نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان


ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین رسالت کیس کا دائرہ کار بین الاقوامی این جی اوز تک بڑھایا جا رہا ہے جو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والے اور توہین رسالت کے لیے فیس بک کے مختلف صفحات کا استعمال کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی اور فنڈنگ کیا کرتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں