ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، دوسری سلپ میں شاندار کیچ پکڑ کرکیوی کپتان ولیم سن کو پویلین واپس بھیج دیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان ولیم سن بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے لیکن 23ویں اوور میں اسمتھ نے شاندار کیچ تھام کر ولیم سن کو پویلین کی راہ دکھادی۔

- Advertisement -

مچل اسٹارک کی گیند پر ولیم سن کے 34 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کیوی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کی کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنالیے ہیں، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 417 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں