جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کتنا ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بجٹ میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق آئندہ مالی سال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدن پر پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس کا اطلاق یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے آمدن پر ہوگا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقم پر متعلقہ بینک کٹوتی کرے گی۔

فنانس بل کے مطابق کسٹمز ٹیرف میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال  ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی ہوگی، 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے 15 اور 10 فیصد کردی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: مزدور اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، انکم ٹیکس میں‌ ریلیف

فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ 449 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی 6 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کردی گئی ہے، 2107 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی 4 سے کم کرکے 2 فیصد کردی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال 569 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کردی گئی ہے جبکہ 359 ٹیرف لائنز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 20 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

کینسر کے علاج میں استعمال اہم خام مال کو کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے، زرعی مشینری پر کسٹمز، اضافی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں خصوصی تعمیراتی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں