پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز اچانک ڈاؤن ہو جانے کے سبب کروڑوں صارفین اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

پچھلے چند گھنٹوں سے صارفین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں، یوٹیوب کی سروس بھی انتہائی سست ہے۔

یاد رہے کہ 17 دسمبر 2023 کو بھی ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ڈاؤن ہونے سے صارفین ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔

اس کے علاوہ ، انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے صارفین کو دیگر ویب سائٹ پر بھی رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں