تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مینار پاکستان کیس : سوشل میڈیا اسٹار عائشہ اکرم کو گرفتار کرنے حکم

لاہور : سیشن عدالت نے مینار پاکستان میں بدسلوکی کیس میں سوشل میڈیا اسٹار عائشہ اکرم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے مینار پاکستان میں بدسلوکی کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر عاٸشہ اکرم کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو خاتون سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مدعیہ سمیت دیگر گواہوں کو طلب کیا، عدالتی احکامات کو مدعیہ سمیت کسی گواہ نے اہمیت نہیں دی۔ لہذا وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی، تھانہ لاری اڈا پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ عدالت نے مینار پاکستان پر خاتون عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے فرد جرم سے انکار کیا تھا۔

واضح رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کامقدمہ تھانہ لاری اڈا مین درج ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں