تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: عوام کا اغوا کار خاتون پر ڈرامہ بنانے کا مطالبہ

ریاض : سعودی شہریوں نے بیس سال پہلے متعدد بچوں کو اغواء کرنے والی خاتون ‘مریم’ پر ڈرامہ سیریل بنانے کا مطالبہ کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں متعدد بچے کئی برس بعد والدین کو ملے تھے جنہیں 20 سال قبل اغواء کیا گیا تھا، سعودی سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مطالبہ کیا ہے کہ اغواء کار خاتون پر ڈرامہ بنایا جائے جس نے بچے اغوا کرکے ان کی پرورش کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے تجویز دی ہے کہ مجوزہ ڈرامے میں اغواء کار خاتون مریم کا کردار نبھانے کےلیے عراقی اداکارہ ھدیٰ حسین کو کاسٹ کیا جائے۔

ھدیٰ حسین عراق کی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے کویت میں جنم لیا اور وہیں پرورش پائی، کویت پر عراقی فوجیوں کی چڑھائی کے بعد وہ قطر منتقل ہوگئیں۔

ھدیٰ حسین فنکار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی ایک بہن ابتسام معاون ہدایت کار، دوسری بہن ریڈیو ٹی وی اداکارہ اور اناؤنسر جبکہ بھائی اسکرپٹ رائٹر ہیں۔

نامور عراقی اداکارہ نے 2010 میں انگلش لڑیچر میں بی اے آنرز کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ھدیٰ حسین بچپن سے ہی بچوں کے حوالے بننے والے ڈراموں اور سیریل میں کامیاب اداکاری کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نامی مقامی خاتون سعودی میڈیا کی زینت اس وقت بنی تھیں جب 20 برس پہلے اغوا ہونے والا بچہ منظر عام پر آیا تھا۔

خلیجی خبر رساں اداروں میں خاتون کا نام ‘خاطفہ الدمام’ (دمام کی اغوا کار خاتون) کے حوالے سے مشہور ہوگیا ہے کیونکہ ابھی تک مذکورہ خاتون کے حوالے سے نت نئی معلومات منظر عام آرہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون کی پہلی شادی 17 برس کی عمر میں ہوئی جو دو سال ہی چل سکی، دوسرے شوہر سے انہوں نے سوتن لانے پر طلاق لے لی جبکہ تیسرا شوہر خالد المنا تھا، خاتون کے چھوٹے شوہر سے متعلق متعدد باتیں گردش کررہی ہیں لیکن کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔

سعودی عرب : بیس سال قبل کتنے بچے اغوا کئے؟ اغوا کار عورت کا بڑا انکشاف

سعودی عرب میں باپ کو اس کا لخت جگر 20 سال بعد مل گیا

یاد رہے کہ خاتون نے 20 سال قبل دمام میں متعدد بچے اغواء کیے تھے اور پھر ان کی اچھی پرورش بھی کی تھی، جس کے باعث اغواء ہونے والوں بچوں نے مذکورہ خاتون کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -