تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش، غیر ملکی کو مہنگی پڑ گئی

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی کارکن کو سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش مہنگی پڑ گئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں پولیس نے سوشل میڈیا پر نوٹوں کی گڈیوں کی ویڈیو شیئر کرنے والے غیر ملکی کی نشاندہی کی اور پھر کارروائی کر کے اُسے گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان خالد الغبان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے شخص کا تعلق ایشیا سے ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ویڈیو میں‌ دکھائی جانے والی رقم اُس کی نہیں‌ ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: اونٹ پر گھومنے والا باوردی شخص کون؟ وائرل ویڈیو کا معمہ حل

ملزم نے بتایا کہ یہ رقم اُس کی نہیں بلکہ کفیل کے رشتے دار کی ہے، جسے وہ دینے کے لیے جارہا تھا تو سوچا کہ کیوں نہ ویڈیو بنا کر اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو دکھا کر خود کو امیر ترین ظاہر کروں۔

پولیس نے ملزم کے بعد اُس کے کفیل کو بھی حراست میں لیا اور دونوں کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

Comments

- Advertisement -