پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کو کھولنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر کھولنے کے احکامات موصول ہوگئے جس کے بعد تمام سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عوام کچھ دیر بعد یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیض آباد آپریشن کے بعد حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر نیوز چینلز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نشریاتی اداروں کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

الیکٹرانک میڈیا کے بعد سوشل میڈیا فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب کی بندش پر شدید صارفین کو پریشانی کا سامنا رہا اور وہ ملک بھر میں پیش آنے والے حالات سے بے خبر رہے۔

ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں چینلز کی بندش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر بحال کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد ملک بھر میں چینلز بحال ہوگئے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں