تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سوڈان حکومت کا سابق صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

سوڈان نے دارفور تنازع کے مطلوبہ ملزمان کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ( آئی سی سی) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر عمر البشیر، سابق وزیر دفاع عبدالرحیم محمد حسین اور شمالی کردفان کے سابق گورنر احمد ہارون انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق سوڈان کی وزیر خارجہ مریم المہدی نے کہا ہے کہ’ سوڈان دارفور تنازع میں طویل عرصے سے مطلوب سابق آمر عمر البشیر اور دیگر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ’ کابینہ نے مطلوب افراد کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 77 سالہ عمر البشیر 2009 سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب ہیں اور عدالت نے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

عمر البشیر کو حوالے کرنے کا فیصلہ آئی سی سی کے چیف پراسیکیورٹر کے دورہ سوڈان کے دوران ہوا ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے سوڈانی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ دارفور تنازع کے مطلوبین کو جلد از جلد حوالے کرے۔

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ عمر البشیر سمیت سابق عہدیداروں پر جنگی جرائم اور دارفور میں انسانیت سوز جرائم کے الزامات عائد کررہی ہے، ملزمان الزامات کوغلط قرار دے رہے ہیں۔

سوڈانی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کریم خان سے خرطوم میں ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ سوڈانی کابینہ مطلوب شخصیات کو حوالے کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

مریم المہدی نے پراسیکیوٹر کو اطمینان دلایا ہے کہ سوڈانی حکومت دارفور جنگ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے سلسلے میں عالمی عدالت کے ساتھ تعاون کرے گی۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے سوڈانی حکام سے کہا تھا کہ دارفور کے متاثرین کو انصاف دلانے اور وہاں سنگین جرائم کے ذمہ داران کے احتساب کے لیے سوڈانی حکام عملی اقدامات کریں۔

Comments

- Advertisement -