ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

فضاؤں میں اڑتے صوفے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فضاؤں میں اڑتے ہوئے وزنی صوفے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بلا شبہ ایک وزنی صوفے کا اس طرح اڑن کھٹولا بن کر فضاؤں میں اڑنا حیران کن بات ہے۔ دراصل انقرہ شدید آندھی کی لپیٹ میں ہے جہاں ایک بلند و بالا عمارت سے گرنے والا صوفہ گارڈن میں جا گرا۔

انقرہ میں خراب موسم کی وجہ سے کئی گھروں کی چھتوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا تاہم خوش قسمتی اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ایک شاپنگ سینٹر کی چھت مکمل ٹوٹ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں