ایبٹ آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فوارہ چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ ایبٹ آباد کے لوگ ہمیشہ جمہوریت کے لیے باہر نکلے ہیں، عوام اگلی کال کا انتظار کریں۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کی آمد پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا، خواتین ڈاکٹر نے احتجاج کرتے ہوئے ان کا راستہ روک لیا۔
سہیل آفریدی نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی رپورٹ میری ٹیبل پر پہنچ گئی ہے مکمل انصاف ملے گا، بعدازاں پولیس ے مداخلت کرکے روڈ کھلوا دیا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انصاف ملتا تو پی ٹی آئی احتجاجی سیاست نہ کرتی، میں نے اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے شروعات کی اور آج وزیر اعلیٰ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی سیاست کو ایک نئی تاریخ دی، کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاجی سیاست کرتی ہے، اگر انصاف ملتا تو پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاجی سیاست نہ کرتی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


