وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر چوک کو ڈی چوک بنادیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لگتا ہے کہ آج بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائیں گے اگر ایسا ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے اور پاکستان کے ہر چوک کو ڈٰ چوک بنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر سے پہلے اڈیالہ جیل آخری بار آیا ہوں، 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد آئیں گے۔
بعدازاں سہیل آفریدی گورکھپور ناکے پر دو گھنٹے بیٹھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، اب ہم پرامن احتجاج کی طرف جائیں گے۔
یہ پڑھیں: 27 ستمبر کی کال کس صورت میں واپس ہوسکتی ہے؟ سہیل آفریدی نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ نوجوان اپنی تقدیر بدلنے کے لیے نکلیں گے، اتوار ساڑھے تین بجے اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوگی۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کسان، مزدور سمیت سب رو رہے ہیں ملک پر ڈاکو اور چور مسلط ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کا عدلیہ اور جمہوریت سے اعتبار اٹھ چکا ہے۔


