بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

27 ستمبر تک ہوسکتا ہے مجھے نااہل کردیا جائے، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر تک ہوسکتا ہے مجھے نااہل کردیا جائے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ نااہل کیے بغیر کوئی مجھے ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا، مجھے نااہل یا گرفتار کیا جاتا ہے تو اس صورت میں میرا ویڈیو پیغام موجود ہے، میں کشتیاں جلا کر نکلوں گا جان بھی جاتی ہے تو جائے حکومت کیا چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو عوام نکلیں گے یہ جو کرلیں روک نہیں پائیں گے، اسلام آباد تو جانا ہے راولپنڈی میں اڈیالہ بھی آپشن ہوسکتا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کے اعلان پر پاکستانیوں کا غصہ دیکھا کہتے ہیں اتنی دیر کیوں کیں، علیمہ خانم بھی لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ ہوں گی، علی امین گنڈاپور سمیت تمام لیڈر شپ ایک کنٹینر پر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ 27 ستمبر کی کال اسی لیے ہے یہ عمران خان سے ملاقات تک نہیں کرنے دے رہے، پی ٹی آئی سیاسی قوت ہے مسلح جتھہ نہیں جو ہتھیار اٹھا کر اڈیالہ پہنچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اختیار دیا تھا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کروں، اسلام آباد مارچ کی کال دینا پولیٹیکل کمیٹی کی ذمہ داری تھی، میں اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، احتجاج کی کال مشاورت سے دی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہوگی، ان کے کیس میرٹ پر سنیں جائیں تو فوی رہائی ہوجائے گی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ کے پی حکومت کا بجٹ ابھی نہ لائیں، ان کے بیانیے پر پورا اتر رہا ہوں اس لیے لوگ پیار کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں