وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سےکابینہ تشکیل دینے کا اختیار دیدیا تاہم کسی وزیر کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نےخیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کر دی جس کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔
بانی کا پیغام وزیراعلیٰ کو پہنچا دیا گیا ہے جس میں واضح کہا گیا ہے کہ صرف سہیل آفریدی صوبےمیں حکومت چلائیں۔
آئی جی کےپی اور چیف سیکریٹری کو بھی تبدیل کئے جانے پر غور ہے نیا آئی جی کےپی قبائلی اضلاع سے تعینات کیا جاسکتا ہے۔
خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات تک مؤخر کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ملاقات میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں


