پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی اور رہائش گاہ کے باہر عدالتی احکامات چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سہیل آفریدی اوردیگرکے خلاف کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر عدالتی احکامات چسپاں کیے جائیں۔

یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں عدم پیشی پر شروع کی گئی، جہاں ملزمان کو متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی اور واضح کیا کہ عدم پیشی کی صورت میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی نویں کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ ملاقات نہ کر سکے جبکہ وہ دہگل ناکے سے آگے بڑھنے میں بھی ناکام رہے۔

عدالت نے واضح کر دیا کہ عدم پیشی کی صورت میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رہے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں