اسلام آباد (11 جون 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے امکانات بڑھنے لگے۔
سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔
پی ٹی آئی سے حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے۔


