ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کے پی بجٹ میں وفاقی حکومت کیلیے کوئی گرانٹ پیش نہیں کی جائے گی، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (19 جون 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی بجٹ میں وفاقی حکومت کیلیے کوئی گرانٹ پیش نہیں کی جائے گی۔

صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ اضافی رقم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے کریں گے، نیشنل اکنامک کونسل کی میٹنگ میں تمام صوبوں سے اضافی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا 48 ارب روپے خسارے کا بجٹ: تنخواہوں میں اضافہ

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات نہیں ہو رہی، سابق وزیر اعظم سے ملاقات تک کسی ڈرافٹ پر دستخط نہیں کریں گے، کے پی کے عوام نے مسلسل تیسری بار پی ٹی آئی پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزمل اسلم نے بہترین انداز میں فنانس کو چلایا ہے، تمام پارلیمنٹرین کا مشکور ہوں کہ دن رات بجٹ پر کام کیا، 92 ایم پی ایز نے مل کر فیصلہ کر لیا ہے کہ بجٹ پیش کریں گے، آج کا بجٹ 48 ارب روپے کے خسارے کے ساتھ پیش ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں