بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کابینہ سے متعلق بات نہیں ہوئی، عمران خان سے ملاقات کا امکان نہ بھی ہوا تو امکان پیدا کرلیں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا جس میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس اپنانے اور ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئےسفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: کے پی کابینہ بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے تشکیل دوں گا، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کاکہنا تھا کہ بدقسمتی سے الیکشن میں بعض سرکاری لوگوں نے دباؤ برداشت نہیں کیا اور مینڈیٹ کا تحفظ نہیں کیا انتخابات میں جو سرکاری حکام عوام کیساتھ کھڑے ہوئے انہیں ریوارڈ دیں گےجنہوں نے عوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں