وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور صحافی چاند نواب کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ تو انہیں چاند نواب کی وائرل ویڈیو کی یاد آگئی۔
صحافی نے پوچھا کہ آپ سندھ کا دورہ کررہے ہیں کیا پیپلزپارٹی سے آپ کا کوئی رابطہ ہوا ہے۔
جواب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ’ویسے آج آپ کے سامنے کوئی نہیں آیا ورنہ پہلے آپ اپنا سوال پورا نہیں کرپاتے تھے۔‘
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کل کراچی پہنچے تھے ایئرپورٹ پر پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے ان کا استقبال کیا تھا اور اجرک اور ٹوپی پیش کی تھی۔


