بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

ہماری ٹریننگ ایسی ہے کہ ہم دھرنوں اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹریننگ ایسی ہے کہ ہم دھرنوں اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل روڈ پر گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اورہم دھرنےمیں موجود رہے،ہماری رات یہاں گزاری۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ “یہ تو ایک رات ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے یہاں پوری زندگی بھی گزارنی پڑے تو گزاریں گے۔”

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ تاحال انہیں بانی پی ٹی آئی کی خیریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹریننگ ایسی ہوئی ہےکہ ہم دھرنوں، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایساکونساراستہ بچاہےجس کےبعدمیں اپنےلیڈرسےملاقات کرسکوں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ “کل عدالتی حکم کے باوجود نہ مجھے اور نہ دیگر پارٹی رہنماؤں کو بانی سے ملنے دیا گیا، اس سے قبل بانی کی بہنوں کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی۔”

انہوں نے بتایا کہ پورا دن، پوری رات اور اب صبح ہونے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے اور انہیں آگاہ کریں گے کہ آپ کے3ججز نے آرڈر دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں