منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت کی سرپرستی میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ طبعی دہشت گردی کی گئی، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کی سرپرستی میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ طبعی دہشت گردی ہوئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بینائی 10 سے 15 فیصد تک رہ گئی ہے، جبکہ ان کے ذاتی معالج کو تاحال مکمل معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کی سرپرستی میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ "دہشت گردی” کی گئی اور ان  کی آنکھ کے مسئلے کو سنگین حد تک پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جان بوجھ کر تشویشناک سلوک کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے مگر حکومتی توجہ بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھنے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے معاشی صورتحال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور ڈالر کو مصنوعی طور پر روکا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈالر اپنی اصل سطح پر آ گیا تو اس کے نتائج کون بھگتے گا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کا قرض 36 ہزار ارب سے بڑھ کر 55 ہزار ارب تک پہنچ سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت کی ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل رکھنا اور جھکانا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو عوام اپنا راستہ خود اختیار کریں گے اور احتجاج ہی واحد راستہ رہ جائے گا۔

سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں