پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے ،تاہم پشاور ہائی کورٹ نے درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے حصول کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ بشیر وزیر کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ قانونی کارروائی کی تیاری کی جا سکے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ کی درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کی جائے تاکہ انہیں آئینی و قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ کےپی کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں