اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

آمد و رفت کی خبریں لیک ہونے پر سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (18 مارچ 2026): وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ موجود اسپیشل برانچ سیکیورٹی اسٹاف تبدیل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے اسپیشل اسٹاف کے 13 اہلکار تبدیل کر دیے گئے ہیں، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کے ساتھ 39 نئے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ سیکیورٹی کے علاوہ آمد و رفت کی خبروں کا لیک ہونا بھی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی نے گزشتہ چند روز میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کیں، جب کہ ہٹائے گئے تمام اہلکار سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دور سے ڈیوٹی دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل سہیل آفریدی نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک سے گورننس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مؤثر اور جواب دہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی راہ ہموار کرنے اور عید کے موقع پر ملاقات کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو، جو ان کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد سے بند ہے۔

سہیل آفریدی کی اہم ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب وہ عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ملک گیر تحریک کی تیاری کر رہے ہیں اور عید کے بعد باقاعدہ رہائی فورس بھی تشکیل دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں بانی سے ملاقات اور بہتر علاج تک رسائی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں