اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سہیل آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور(19 اکتوبر 2025): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے صوبائی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، صوبے سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے اور 12 لاکھ مہاجرین اب بھی ہیں جن کو باعزت بھجوائیں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور گذشتہ حکومت میں وہ میڈیا کے محاذ پر تھوڑے کمزور تھے تاہم جو غلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبہ کو نقصان نہ پہنچے۔

وزیراعلی نے کہا کہ انہیں کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، اںصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کرینگے۔

وزیر اعلی نے پاک افغان حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا، کے پی سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، صوبے میں 12 لاکھ مہاجرین اب بھی موجود ہیں انہیں باعزت طریقے سے بھجوایا جائیگا، افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل تیز کرنے کے لیے تھری فور ونڈو آپریشن کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت چلانے نہیں تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت نہ ملا تو مشاورت سے کابینہ کی تشکیل کی جائے گی تاہم چیف سیکرٹری اور آئی جی فی الحال یہی رہیں گے اور انکی تمام توجہ امن وامان ترقیاتی کاموں اور گڈ گورننس پر ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کابینہ کے اہل اور نا اہل ارکان کے بارے میں بانی کو بتاؤنگا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے صرف مزمل اسلم کو کابینہ کے لیے کںفرم کیا ہے، بحثیت ورکر پارٹی تنظیم اور وزیراعلی کے طور پر صرف بانی کو جوابدہ ہوں۔

 وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایڈوائزری کونسل کے قیام کی بات نہ تو پارٹی میں ہوئی نہ کسی نے بات کی اور سول پاورز ایکشن ان ایڈ کے خاتمے کا فیصلہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں