وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دینے جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے وہ سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا لیکن قانون کی خلاف ورزی ہوں تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے ،جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے، کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انھوں نے جلسے کی درخواست دی ہے کراچی میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی قانون کے مطابق بلکل اجازت دی جاسکتی ہے۔
وزیر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کو انھوں نے کورنگی کی سڑک پر جلسے کی اجازت مانگی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا سڑک پر جلسے سے مسائل ہونگے آپ کوئی اور جگہ لےلیں، پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے وہ ان کو دی جارہی ہے، سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دینے جارہی ہے۔
’سہیل آفریدی کو بن کباب کھلائیں گے، اجرک اور ٹوپی پہنائیں گے‘
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں، 60 سے زائد اراکیں ان کے ہمراہ آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ 60 سے زائد اراکین پارلیمنٹ، پارٹی قائدین کراچی جائیں گے، دورہ کراچی کیلئے وزیراعلیٰ کے قافلے میں 51 ارکان کے پی اسمبلی شامل ہونگے، قومی اسمبلی کے 8 اراکین بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ ہونگے۔
صوبائی وزرا بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے قافلے کا حصہ ہونگے، وزیرقانون آفتاب عالم نے مصروفیات کی وجہ سے دورے سے معذرت کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قافلے کے ارکان جمعہ کے روز صبح 9 بجے اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہونگے،سہیل آفریدی 12 بجے سے 3 بجے تک انصاف ہاؤس کراچی میں پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کرینگے۔


