ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

کل فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کل پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسٹیڈیم کے دورے کے بعد اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور سندھ حکومت نے مل کر پی ایس ایل فائنل کی تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ بحال ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سمیت تمام لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں سب مل کر میچ دیکھیں گے تو دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔ ’کل پی ایس ایل کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی‘۔

سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور فوج سمیت 15 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔ ’پورے شہر کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ کل صبر کا مظاہرہ کریں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں