The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے سہیل منصور رابطہ کمیٹی سے مستعفی

کراچی : متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما سہیلل منصور نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی کی پالیسیز سے اختلاف کرتے ہوئے کنونیئر رابطہ کمیٹی خالد مقبول کو استفیٰ بھجوا دیا۔

سہیل منصور کا کہنا ہے کہ عوام کےلیے کچھ کر نہیں پارہے پھر بھی وفاق کا حصّہ ہیں، ایسے حالات میں رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کےلیے چار برس کے دوران وفاق اور صوبے سے کیا لے پائے؟ وفاق میں شامل ہونے کے باوجود شہر قائد کے مسائل حل نہیں ہوپارہے۔

خواجہ سہیل منصور نے مزید کہا کہ کراچی کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں اسی لیے رابطہ کمیٹی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ہمیں عوام میں جانا ہے، عوام کے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سہیل منصور بھی امیدوار تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں