The news is by your side.

Advertisement

سہیل راجپوت کمشنر کراچی تعینات، نوٹی فکیشن جاری

کراچی : حکومت سندھ نے افتخارشلوانی کی جگہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کردیا جبکہ افتخارشلوانی کو سیکریٹری بلدیات کا چارج دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتخاز شلوانی کی جگہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منظوری دے دی ہے۔

منظوری کے بعد سہیل راجپوت کی بطور کمشنر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سہیل راجپوت 21 گریڈ کے افسر ہیں۔

دوسری جانب افتخار شلوانی کی سیکریٹری بلدیات کےعہدے پرتعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، افتخارشلوانی کوروشن علی شیخ کی جگہ سیکریٹری بلدیات تعینات کیاگیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں عدالت نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ملزمان میں فضل الرحمن، وسیم، ندیم قادر کھوکھر صبیحا اسلام اور دیگر شامل ہیں۔

بعد ازاں نیب نے روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا تھا، روشن علی شیخ پرزمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں