The news is by your side.

Advertisement

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود سہیل تنویر ایل پی ایل سے باہر

ہمبنٹوٹا: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر سہیل تنویر لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے، انہیں لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کینیڈی ٹیکسرز کی نمائندگی کرنا تھی، میڈیکل ٹیم نے احتیاطی طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ لاہور سے 19 نومبر کو چارٹر طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچنے والے سہیل تنویر کا سری لنکا میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہمبنٹوٹا میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں انہیں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہورہی اور نہ ہی بخار ہے پھر بھی کورونا ٹیسٹ مثبت کیسے آگیا۔

مزید پڑھیں: لنکن پریمئر لیگ، شاہد آفریدی ایمرجنسی میں‌ گھر روانہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی ذاتی نوعیت کی ایمرجنسی کی وجہ سے لنکا پریمیئر چھوڑ کر وطن روانہ ہوئے تھے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں صورت حال سے نمٹنے کے بعد جلد واپس آکر لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کروں گا اور اپنی ٹیم (گال گلیڈی ایٹرز) کی نمائندگی کروں گا‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں