پی ایس ایل 7 میں گزشتہ روز پشاور زلمی کے بین کٹنگ سے تلخ کلامی کے معاملے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر کا بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ 2018 سے چلتا آرہا ہے ،کل کے میچ میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا اور ایسے واقعے سے بچا جا سکتا تھا۔
سہیل تنویر نے بتایا کہ چھکا پڑنے کے بعد جب میں نے آؤٹ کیا تو اشارہ کیا، یہ غیر ارادی تھا اور مجھے برا لگا تھا جس کے بعد میں نے اگلی صبح ناشتے کی میز پر بین کٹنگ سے معذرت کی تھی۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں بین کٹنگ نے مجھے 2 چھکے مارے اور اشارہ کیا جس کے بعد ہمارے درمیان الفاظ کا تبادلہ ہوا اور جب میں نے کیچ لیا تو میں نے بھی غصے میں اشارے کیے۔
سہیل تنویر نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اس سے بچا جاسکتا تھا۔
The over @Cuttsy31 was looking for 👀 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvQG pic.twitter.com/YZWw1rorOn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دی تھی۔