The news is by your side.

Advertisement

سہیل تنویر بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کےلیے سری لنکا جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر سہیل تنویر کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سہیل تنویر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سری لنکن حکام نے انہیں دس روز کے لیے قرنطینہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز ان دنوں لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کےلیے سری لنکا میں موجود ہیں، پاکستانی کھلاڑی ایل پی ایل کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل ایک رکن بھی کرونا میں مبتلا ہوا تھا۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، شامل ہیں جبکہ فاسٹ باولر محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کھلاڑی جون میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں