اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سہیل تنویر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی میں تسلسل کی کمی کا سامنا رہا، چوتھی ٹیم کیلئے اب بھی مقابلہ جاری ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے کراچی میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی، پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے، اس کے علاوہ بابر اور مینڈس کو بھی کریڈیٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔

گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ مجھے بابر کو ایسا کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے کوئٹہ کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ زلمی کے سامنے کوئٹہ کی ایک نہ چلی۔۔ پہلے بولرز نے مار کھائی پھر بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی۔

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ کو باآسانی ہرا دیا

زلمی کے 256 رنز کے بڑے ہدف کے سامنے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زلمی کا کوئی بیٹر جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ بیون جیکبس نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں