پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کے علاقے سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس میں رینجرز کا مقابلہ، چار دہشت گرد مارے گئے۔

کورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جان کی بازی ہارگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے وکیل حسنین بخاری کے ٹارگٹ کلرزکی موجودگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن کیا۔

 اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔ وکیل حسنین بخاری کو رواں سال چار مارچ کودہشت گردوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے وکیلوں، صحافیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک نئی مہم کا آغاز شروع کردیا ہے ۔

 دوسری جانب کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن آفتاب جان کی بازی ہارگیا۔بہادرآباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کر نا چاہتا تھا ، ڈی ایس پی سہیل عباس نے بروقت فائرنگ کی ، تو حملہ آور پیدل ہی فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی سہیل عباس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

 ساؤتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد کرلی، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں