تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

طب کی دنیا میں نئی پیشرفت، سوزش کی دوا سے خطرنا ک بیماریوں کا علاج ممکن

واشنگٹن: طب کی دنیا میں نیا انقلاب آگیا، ہارورڈ یونیورسٹی میں تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوزش کم کرنے کے لیے تیار ہونے والی دوا  اب 2 خطرناک امراض ’دل کی بیماریوں اور سرطان‘ کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طبی ماہرین کی سوزش کم کرنے کی دوا (کینک انومب)‘ پر تحقیق جاری تھی کہ اس دوران انکشاف ہوا کہ دوا نے انقلابی صورت اختیار کرلی اور اب یہ صرف سوزش دور کرنے کی نہیں بلکہ دو خطرناک بیماریوں امراضِ قلب اور سرطان کی بیماریوں کو دور کرنے میں کارآمد ثابت ہورہی ہے۔

سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ’کینک انومب‘ کے انجیکشن سرطان اور ہارٹ اٹیک کو روکنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

چار سال کی تحقیق کے دوران طبی ماہرین نے 10 ہزار سے زائد عارضہ قلب یا سرطان میں مبتلاء مریضوں پر تجربات کیے اور انہیں یہ دوا استعمال کروائی جس کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ متاثرہ افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں 24 فیصد کمی آئی اور دوبارہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انجائنا کے مرض میں مبتلاء افراد کا درد بھی 17 فیصد تک کم ہوا جبکہ سرطان کے مریضوں سے مرنے والے افراد کی تعداد میں بھی نصف فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

اس دوا کو 2009 میں امریکی کمپنی نے سوزش دور کرنے کے لیے تیار کیا تھااور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اور یوپین ڈرگ ایجنسی نے بھی اسے باقاعدہ منظور کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -