جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

سولر صارفین کے لیے نئی ریگولیشنز سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سولر صارفین کے لیے نئی ریگولیشنز سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے پرزیومر ریگولیشنز 2025 کے مسودے پر عوامی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سولر صارفین کے لیے نئی ریگولیشنز پر عوامی سماعت 6 فروری کو ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق نیپرا کو وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر اداروں سے آرا موصول ہوئی ہیں۔

اتھارٹی نے عام لوگوں سمیت شراکت داروں کو سماعت میں شرکت کی دعوت دی ہے، پرزیومر ریگولیشنز 2025 کے مسودے کی کاپی نیپرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

یہ پڑھیں: بڑی پابندی عائد ! سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے توانائی کے وزارت کے احکامات کے بعد سولر گرین میٹر کی تنصیب عارضی طور پر معطل کر دی تھی،

قابل ذکر ہے کہ پہلے نیپرا نے ان میٹروں کی تنصیب کی اجازت دے رکھی تھی، مگر اب توانائی کی وزارت کے ہدایات کے مطابق یہ عمل روک دیا گیا ہے، یہ معطلی ایک سے دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق رہائشی اور صنعتی صارفین دونوں پر ہوا، لیسکو نے تصدیق کی ہے کہ نئے میٹرز صرف اس وقت نصب کیے جائیں گے جب وزارت سولر گرین میٹر کی نئی پالیسی جاری کرے گی۔

اسی طرح دیگر تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے بھی سولر کنکشن کی فراہمی معطل کر دی ہے جب تک کہ وزارت کی نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں