نیپرا نے پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نیپرا اتھارٹی نے شراکت داروں سے 30 روز میں تجاویز مانگ لیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجودہ نیٹ میٹرنگ کے پرانے ریٹ برقرار رہیں گے، موجودہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری جاری رہے گی۔
موجودہ سولر نیٹ میٹرنگ معاہدے مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترامیم کا اطلاق 9 فروری 2026 سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے پاکستان میں نیٹ میٹرک پالیسی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں سولر صارفین کی کُل تعداد کتنی ہے؟
ملک میں نیٹ میٹرنگ کی بجائے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا گیا تھا اور سولر صارفین ریگولیشنز 2026 جاری کیے تھے۔
نئے سولر صارفین سے اضافی بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نئے سولر صارفین کے ساتھ معاہدوں کی مدت 7 سے کم کرکے 5 سال کی گئی۔
ریگولیشنز کے تحت شمسی صارفین کو حاصل اہم سہولت ختم کی گئی۔
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں


